پاکستان کی حکومت چلانا آسان کام نہیں ،ملکی حالات نازک ہوں تو موجودہ آرمی چیف ہی رہنا چاہیے: پرویز مشرف

پاکستان کی حکومت چلانا آسان کام نہیں ،ملکی حالات نازک ہوں تو موجودہ آرمی چیف ...
پاکستان کی حکومت چلانا آسان کام نہیں ،ملکی حالات نازک ہوں تو موجودہ آرمی چیف ہی رہنا چاہیے: پرویز مشرف

  


امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بہت مقبولیت حاصل ہے،اگر ملکی حالات نازک ہوں تو موجودہ آرمی چیف ہی رہنا چاہیے۔ہمارے ملک میں شخصیات کی بڑی اہمیت ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پرویز مشرف نے پروگرام"دنیا کامران خان کے ساتھ"میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت چلانا آسان کام نہیں ہے،سول حکومت کو ملک چلانے کے تمام تقاضے پورے کرنے چاہئیں۔پاکستانی فوج میں ایک سے بڑھ کر ایک اچھا افسر موجود ہے لیکن ملک میں سول حکومت کی ہی گرفت ہو نی چا ہیے۔اگر ملکی حالات نازک ہوں تو موجودہ آرمی چیف کو ہی رہنا چاہیے ۔ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان کی اہمیت ہونی چاہیے۔

مزید : قومی