پاکستانی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم پربرقرار: موڈیز
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے بینکوں کی کارکردگی سے متعلق موڈیزکی رپورٹ جاری ہوئی ہے جس میں بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ کو مستحکم قرار دیا گیا ہے۔
موڈیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم پربرقرار ہے جبکہ معیشت پربہتری کے اثرات پاکستانی بینکنگ انڈسٹری کیلئے بھی مثبت ہوں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستانی معیشت کی شرح نمو 4.9 فیصدرہنے کی توقع ہے۔