یو فون اور یو ایس ایف کے درمیان 3 ارب 72 کروڑ روپے کامعاہدہ

یو فون اور یو ایس ایف کے درمیان 3 ارب 72 کروڑ روپے کامعاہدہ
یو فون اور یو ایس ایف کے درمیان 3 ارب 72 کروڑ روپے کامعاہدہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یو فون اور یو ایس ایف کے درمیان 3 ارب 72 کروڑ روپے کامعاہدہ طے پا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معاہدے کی تقریب وزارت انفاریشن ٹیکنالوجی میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وزیرخزانہ اسحاق ڈارتھے۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خضدار اور چاغی کو تھری جی اورموبائل براڈبینڈفراہمی کامعاہدہ خوش آئند ہے۔ تقریب کے دوران ٹیلی سینٹرزکے قیام کیلئے یو ایس ایف اور این ٹی سی کے درمیان بھی معاہدے پردستخط ہوئے ہیں۔ معاہدے کی رو سے این ٹی سی ٹیلی سینٹرز کےلئے 30 مقامات فراہم کرے گا اور یہ ٹیلی سینٹرز ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کوسہولیات فراہم کریں گے۔ ٹیلی سینٹرز سے ای ہیلتھ، ای ایجوکیشن اورای ایگریکلچرکی سہولیات دی جائیں گی۔

مزید :

بزنس -