برطانوی ہوابازٹیم "RED ARROWS" کی کراچی آمد

برطانوی ہوابازٹیم "RED ARROWS" کی کراچی آمد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر )معروف برطا نو ی ہوا باز ٹیم "Red Arrows" کا بارہ طیاروں پر مشتمل دستہ کراچی پہنچا ۔ دستے کی آ مد پر ائیر وائس مارشل سلمان احسن بخاری ، ائیر افیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ ،پی اے ایف نے استقبا ل کیا۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہیڈ آف مشن اسٹیو کراس مین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سکوارڈن لیڈر ڈیوڈ کی قیادت میں "Red Arrows" ٹیم نے کراچی کی فضاؤں میں کرتب پیش کیئے جسے حاضرین کی کثیر تعداد نے بے حد سراہا ۔ "Red Arrows" کے سکوارڈن کمانڈ ر، ونگ کمانڈر مارٹن ہگنز بھی اس ٹیم کے ہمراہ تھے۔ "Red Arrows" نے اپنا سفر لنکن شائر برطانیہ سے 29ستمبر کو شروع کیا اور وہ مختلف ممالک کے گیارہ مقامات پر قیام کرتے ہو ئے تقریباً 8000 میل کا فاصلہ طے کر کے اپنی منزل زوہا ئی چائنہ پہنچیں گے۔ یہ ٹیم زوہائی انٹر نیشل ائیر شو 2016 میں 1سے 6نومبر تک شرکت کرے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -