امریکہ میں خانہ جنگی کے خطرات

امریکہ میں خانہ جنگی کے خطرات
امریکہ میں خانہ جنگی کے خطرات

  

لاس ویگاس میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ میں پچاس سے زائد افراد ہلاک اورساڑھے پانچ سوسے زائد زخمی ہو گئے ہیں. جدید امریکہ کی تاریخ میں فائرنگ سے سب سے زیادہ ہلاکتوں کا یہ منفرد واقعہ ہے۔اس سے پہلے ایسا واقعہ اولینڈو میں گزشتہ سال پیش آیا تھا جہاں چھیالیسافراد ہلاک ہو گئے تھے۔ لاس ویگاس کا واقعہ اس لئے بھی انوکھارہا کہ اس میں ایک قریبی ہوٹل کی بتیسویں منزل سے فائرنگ کرنے والا ا یہ شخص واقعہ کے فوری بعد اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔اس شخص کے کمرے سے دس رائفلیں اور ایک ہتھوڑی برآمد ہوئی ہے۔اس حملہ کی ذمہ داری اگرچہ داعش نے قبول کر لی ہے لیکن حملہ آور کی تفصیلات ایک نئی کہانی بیان کر رہی ہیں ۔

میوزک کنسرٹ کا حملہ آور پیشہ کے اعتبار سے پائیلٹ تھا اس کے اپنے دو ہلکے طیارے بھی تھے جن کو استعمال کر کے وہ اپنی زندگی چلاتا تھا اس نے امریکی طیارہ کمپنی لوک ہیڈ مارٹن میں بھی خدمات سر انجام دی تھیں۔داعش کے بیان کے مطابق یہ شخص مسلمان ہو چکا تھا اور ان کے لیے کام کرتا تھا ۔ فوری طور پر ان تمام باتوں کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی۔کیونکہ یہ حملہ آور لاس ویگاس سیر سپاٹے کے لیے آتا تھا اور اس کے علاوہ اس کا سارا ریکارڈ بالکل صاف تھا ۔اس حقیقت کے باوجود کہ وہ ایک ڈاکو کا بیٹا ہے۔اسکو آگے بڑھنے کا موقع ملا اور انجام یہ نکلا ۔

یہاں سب سے بڑا سوالیہ نشان امریکہ کے اندرونی حالات ہیں ۔ یہ پہلا واقعہ نہیں ۔ صرف اس سال میں ایسے ۳۷۲ واقعات رونما ہو چکے ہیں۔گزشتہ سال میں ایسے ۳۸۳ جبکہ دو ہزار پندرہ میں میں ایسے ۳۳۳ واقعات رونما ہوئے ۔ اس سے بھی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ۱۹۶۶ سے۲۰۱۶ ء کے دوران پوری دنیا جو فائرنگ کے واقعات ہوئے ان میں سے آدھے امریکہ میں رونما ہوئے۔ پورے یورپی یونین کی کل آبادی تقربیاً ساڑھے سات کروڑو ہے جہاں روزانہ اوسطا سترہ لوگ فائرنگ سے ہلاک ہو جاتے ہیں جن میں سے ۷۵ فیصد خود کشی کے کیس ہوتے ہیں جبکہ صرف امریکہ میں روزانہ اوسط ۱۹ لوگ فائرنگ سے ہلاک ہو تے ہیں ۔ایک محتاط اندازے کے مطابق پوری دنیا میں سویلین کے پاس ۲۵ کروڑ ہتھیار موجود ہیں جس میں سے ۴۶فیصد امریکیوں کا حصہ ہے۔ ہر سو امریکیوں کے پاس ۹۰ ہتھیار موجود ہیں۔یمن جیسے ملک میں یہ شرح سو کے مقابلہ صر ف ۵۵ ہے جہاں کئی سال سے خانہ جنگی جاری ہے ۔

اس ساری صورتحال سے علم ہوتا ہے کہ امریکہ بہت سنگین راستے کی طرف چل پڑ ا ہے جہا ں پوری دنیا امریکی دہشت گردی کا شکار ہے اور خود امریکہ کی معاشیات اور معاشرت اپنی کوتاہیوں ہی کی نذر ہو رہی ہے ۔اس وقت اگر کسی ملک کو سب سے زیادہ خانہ جنگی کا خطرہ ہے تو وہ امریکہ ہے ۔

۔

نوٹ: روزنامہ پاکستان میں شائع ہونے والے بلاگز لکھاری کا ذاتی نقطہ نظر ہیں۔ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

بلاگ -