مزیدار چانپ گھر میں بنانے کی آسان ترکیب
اشیاء مقدار
چانپ 1/2 کلو
گرم مسالا 1 کھانے کا چمچ(پساہوا)
انڈے 3 عدد
خشک دھنیہ 1 کھانے کا چمچ (پسا ہوا)
ہری مرچیں 2 عدد (کاٹ لیں)
تل 4 چائے کے چمچ
ہرا دھنیا چند پتے (کاٹ لیں)
نمک ‘ سرخ مرچ حسب ضرورت
تیل تلنے کے لیے
ترکیب :
1۔ انڈے پھینٹ لیں اور ان میں گرم مسالا ‘ خشک دھنیہ ‘ نمک اور مرچ ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
2۔ ایک دیگچی میں پانچ کپ پانی ڈالیں اور اس میں چانپیں ڈال کر اس میں نمک ‘ مرچ ڈال کر چولہے پر تیز نچ پر پکائیں جب پانی خشک ہو جائے ارو چانپیں گل جائیں تو اتار لیں۔
3۔ اب کڑاہی میں تیل گرم کریں اور چانپوں کو باری باری انڈے میں ڈبو کر اور تل میں لپیٹ کر فرائی کرتی جائیں ۔ آپ کی مزیدار چانپ تیار ہے ۔