قومی کھلاڑی دعائیں لینے مولانا طارق جمیل کے پاس پہنچ گئے

قومی کھلاڑی دعائیں لینے مولانا طارق جمیل کے پاس پہنچ گئے

دبئی (آئی ا ین پی)آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دعائیں لینے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کے پاس پہنچ گئے۔مولانا طارق جمیل سے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کی ملاقات دبئی میں ہوئی، جس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، وہاب ریاض، اظہرعلی، امام الحق اور دیگر شامل تھے۔مولانا طارق جمیل نے ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ محنت کریں۔ واضح رہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوٹیسٹ میچزکی سیریز اتوار 7 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ یہ پاکستان کی ہوم سیریز ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی