اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

اسلام آباد(اے پی پی) اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ (آج) ہفتہ سے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ اکبر فٹ بال کلب کے صدر سیّد شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی بہترین 32 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی