سٹیو بروس فارغ ،تھیری ہنری آسٹن ولا کے نئے منیجر مقرر
برمنگھم (یواین پی)انگلش فٹبال کلب آسٹن ولا نے منیجر سٹیو بروس کو فارغ کردیا اور ان کی جگہ لیجنڈ فرنچ فٹبالر تھیر ی ہنری کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔سٹیو بروس کو ناقص کارکردگی پر فارغ کیا گیا ،کلب نے آخری 9میچز میں سے صرف ایک میں فتح حاصل کی تھی ،کلب انتظامیہ نے گزشتہ روز اپنی پریس ریلیز میں سٹیو بروس کو فارغ کرنے اور تھیر ی ہنری کو منیجر مقررکرنے کا اعلان کردیا۔منیجر کی ذمہ داری کیلئے سابق انگلش کپتان جان ٹیر ی اور پرتگال کے سابق فٹبالر پاؤلو فونسیکا بھی امیدوار تھے تاہم انہیں ناکامی کاسامناکرناپڑا۔