ورلڈ سکواش فیڈریشن نے کراچی میں انٹرنیشنل ایونٹ کی منظوری دیدی

ورلڈ سکواش فیڈریشن نے کراچی میں انٹرنیشنل ایونٹ کی منظوری دیدی

کراچی(آئی این پی) ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے پاکستان کو ڈی اے کپ اسکواش ٹورنامنٹ کراچی میں کرانے کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے کراچی میں انٹرنیشنل ایونٹ کی منظوری دے دی ہے۔ڈی اے کپ اسکواش ٹورنامنٹ 22سے 24نومبر کھیلا جائے گا اور اس ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر راشد احمد ہوں گے۔ٹورنامنٹ میں مینز اور ویمنز ایونٹس کے مقابلے ہوں گے، مینز ایونٹ کی انعامی رقم 20 ہزار ڈالرز ہوگی، ویمن ایونٹ کے لیے انعامی رقم 5ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی