رونالڈو کی مشکلات میں اضافہ، امریکی کمپنی نائیکی کا اظہار تشویش

رونالڈو کی مشکلات میں اضافہ، امریکی کمپنی نائیکی کا اظہار تشویش

واشنگٹن (آئی ا ین پی)کھیلوں کا ساز و سامان بنانے والی امریکی کمپنی نائیکی نے پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پرریپ کا الزام عائد ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نائیکی کمپنی کا رونالڈ کے ساتھ ایک ارب ڈالر کا معاہدہ ہے کا کہنا ہے کہ وہ اس صورت حال کا قریبی جائزہ لیتی رہے گی۔دوسری جانب ای اے سپورٹس جس کا رونالڈو کے ساتھ معاہدہ ہے نے بھی اس طرح کا بیان دیا ہے۔33سالہ کرسٹیانو رونالڈو ایک امریکی خاتون کی جانب سے لگائے گئے ریپ کے الزامات کو پہلے ہی مسترد کرتے ہوئے اسے 'فیک نیوزیعنی جھوٹی خبر قرار دیے چکے ہیں۔ای سپورٹس کا کہنا ہے کہ ہم نے وہ رپورٹ دیکھ چکے ہیں جس میں رونالڈو پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ادھر اٹلی کے یووینٹس نامی کلب نے ایک ٹویٹ میں رونالڈو کا دفاع کیا ہے۔ایک ٹویٹ میں یووینٹس نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے حالیہ مہینوں میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت دکھائی ہے جس کی جووینٹس میں سب نے تعریف کی ہے۔کرسٹیانو رونالڈو ایک امریکی خاتون کی جانب سے لگائے گئے ریپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے 'فیک نیوز' یعنی جھوٹی خبر قرار دے چکے ہیں۔انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کرسٹیانو رونالڈو نے کہا: 'وہ لوگ میرا نام استعمال کر کے اپنے لیے مشہوری چاہتے ہیں۔ یہ عام سے بات ہے۔رونالڈو کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ جرمنی کے جریدے ڈر سپیگیل کے خلاف مقدمہ کریں گے جس نے الزام لگانے والی خاتون کا انٹرویو شائع کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی