انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، کل بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، کل بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی

چٹاگانگ (اے پی پی) ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل میچ (کل) اتوار کو ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔ انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا۔ فائنل میچ میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے آمنے سامنے ہونگی۔ اس سے قبل بھارتی انڈر 19 ٹیم نے میزبان بنگلہ دیش کو 2 رنز سے شکست دیکر انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 31 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ فائنل میچ میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے بیانات دیئے ہیں، اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ فائنل میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ اور شائقین کرکٹ کو اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی