چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے

چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) دوسرے چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کے دو سیمی فائنلز آج ہفتہ کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ،پہلا سیمی فائنل نیشنل بنک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کمپنی لیمیٹڈ اور پاکستان واپڈا کے مابین کھیلا جائے گا،دونوں سیمی فائنلز کی فاتح ٹیموں کے مابین فائنل میچ اتوار کو ہوگا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی