انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹور میچ آج کھیلا جائیگا

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹور میچ آج کھیلا جائیگا

کولمبو (این این آئی)انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹور میچ (آج) ہفتہ کو کھیلا جائیگا ۔ ۔شیڈو ل کے مطابق مہمان ٹیم میزبان ٹیم کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے قبل دوسرا اور آخری ٹور میچ 6 اکتوبر کو کھیلے گی جس کے بعد انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 10 اکتوبر کو دمبولا پر کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 13 اکتوبر، تیسرا ون ڈے 17 اکتوبر، چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم 30 اکتوبر کو سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی