جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا تیسرا ون ڈ ے آج کھیلا جائیگا

جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا تیسرا ون ڈ ے آج کھیلا جائیگا

بلوم فونٹین(آئی این پی)جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج)ہفتہ کو پرل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ میزبان پروٹیز کو زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقہ نے مہمان زمبابوین ٹیم کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 120 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کی۔مسلسل دو ون ڈے میچوں میں فتح کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ تیسرا میچ جیت کر سیریز کلین سوئپ کرنے کیلئے پرعزم ہیں، دوسری جانب زمبابوین ٹیم بھی تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے پرجوش ہے اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے(کل)ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی