افغان کرکٹرز کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات پر افغان کر کٹ شائقین ناخوش

افغان کرکٹرز کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات پر افغان کر کٹ شائقین ناخوش

دبئی (آئی این پی)ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کے یو ٹیوب چینل پر تین اکتوبر کو ایک چھ منٹ کی ویڈیو جاری ہوئی جس میں افغان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑی ان سے ملاقات کے لیے آتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں مولانا طارق جمیل افغان کرکٹروں کو نماز کی پابندی اور کثرت توبہ کی تلقین کرتے دکھائی دیتے ہیں۔جونہی یہ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر آئیں تو افغانستان میں کئی لوگوں نے اس ملاقات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے افغان کرکٹ بورڈ کے حکام سے اس ملاقات کے بارے میں کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کرنے کی درخواست کی۔اگرچہ افغان کرکٹ بورڈ یا ان کھلاڑیوں کی جانب سے ابھی تک اس ملاقات کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے لیکن سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے اس ملاقات میں شامل تمام کھلاڑیوں خاص طور پر شہزاد محمدی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اس ویڈیو میں شہزاد محمدی مولانا طارق جمیل کے ساتھ بیٹھے دکھائی دیتے ہیں اور وہ باقی کھلاڑیوں کا تعارف کراتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی