پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ 26 اکتوبر سے شروع ہو گی

پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ 26 اکتوبر سے شروع ہو گی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ 26 اکتوبر سے لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہو گی ۔پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے سے باؤلرز حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں سات کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سنگلز، ڈبلز، ٹیم، لیڈیز، انڈر۔16 اور انڈر۔12 کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ چیمپیئن شپ 28 اکتوبر تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی