اقبال اوپن یونیورسٹی آزادی کپ لینڈنگ یونٹ نے فنانس الیون کو 54 رنز سے ہرا دیا

اقبال اوپن یونیورسٹی آزادی کپ لینڈنگ یونٹ نے فنانس الیون کو 54 رنز سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لینڈنگ یونٹ نے اقبال اوپن یونیورسٹی آزادی کپ کے ایک میچ میں فنانس الیون کو 54 رنز سے شکست دی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں لینڈنگ یونٹ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 98 رنز بنائے، عمران نے 60 رنز اور عاصم نے 36 رنز بنائے، جواب میں فنانس الیون مطلوبہ ہدف پورا نہ کرسکی بلکہ 2 وکٹوں کے نقصان 45 رنز بنا سکی، عمران نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عمران کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس سے قبل لینڈنگ یونٹ کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی