آئی سی سی ٹی 10لیگ آئندہ ماہ یو اے ای میں شروع ہو گی

آئی سی سی ٹی 10لیگ آئندہ ماہ یو اے ای میں شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹی 10 لیگ آئندہ ماہ یو اے ای میں شروع ہوگی۔ لیگ میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں کیرالہ کنگز، پنجابی لیجنڈز، مراٹھا عربینز، بنگال ٹائیگرز، دی کراچیئن، راجپوتس، نادرن وارئیرز اور پختونز شامل ہیں، ان 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں کیرالہ کنگز، کراچیئن، پختونز اور راجپوتس شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں پنجابی لیجنڈز، بنگال ٹائیگرز، مراٹھا عربینز اور نادرن وارئیرز شامل ہیں۔لیگ کے پہلے ایڈیشن میں 6 ٹیموں نے شرکت کی تھی جبکہ اس مرتبہ 2 نئی ٹیموں کراچیئن اور نادرن واریئرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی اور وریندر سہواگ کو لیگ آئیکون مقرر کیا گیا ہے۔ کیریلا کنگز اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ شاہد آفریدی، شعیب ملک، حفیظ اور کامران اکمل سمیت آٹھ پاکستانی کھلاڑی لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ دنیائے کرکٹ میں پہلی ٹی 10 کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں متحدہ عرب امارات کی سلطنت دبئی اور شارجہ میں عروج پر ہیں۔ کرپشن سے متعلق امور پر نگاہ رکھنے کے لئے آئی سی سی کے انٹی کرپشن یونٹ کی تقرری کی جائیگی اور اینٹی ڈوپنگ کے معاملات آئی سی سی کی منظور کردہ ایجنسی کو دیئے جائیں گے جبکہ امپائرز کی تقرری آئی سی سی پینل سے ہوگی، اسی طرح ای اینڈ وائی کی تقرری بطور آڈیٹر کی جائے گی۔ آئی سی سی نے کھلاڑیوں کے کسی بھی قسم کی تقریبات میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کی ہے جس سے مشکوک عناصر کی کھلاڑیوں تک رسائی کو روکنے میں مدد ملے گی۔ لیگ کا پہلا میچ کیریلا کنگز اور پنجابی لیجنڈز کے درمیان 23 نومبر کو کھیلا جائیگا۔ 10 روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 29 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ گزشتہ ایونٹ صرف 4 دن جاری رہا تھا اور اس میں 6 ٹیموں نے شرکت کی تھی جبکہ اس مرتبہ 2 نئی ٹیموں کراچیئن اور نادرن واریئرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 2 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔ شاہد آفریدی، شعیب ملک، محمد حفیظ اور کامران اکمل سمیت آٹھ پاکستانی کھلاڑی ٹی 10 کرکٹ لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، راشد خان، کرس لین، برینڈن میک کولم اور آندرے رسل بھی لیگ میں حصہ لیں گے۔ پختونز نے شاہد آفریدی، پنجابی لیجنڈز نے ایوان مورگن اور کیریلا کنگز نے شعیب ملک کو برقرار رکھا، ڈیرن سیمی نے بنگال ٹائیگرز سے ناردرن واریرز میں شمولیت اختیار کر لی ہے، کامران اکمل مراٹھا عریبینز، محمد عرفان پختونز، آصف علی بنگال ٹائیگرز، سہیل تنویر کیریلا کنگز، محمد حفیظ راجپوتس، وہاب ریاض ناردرن واریرز کی طرف سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 10 لیگ کو کرپشن سے پاک قراردیتے ہوئے دوسرے ایڈیشن کے منظوری دے دی تھی اور اب ٹی 10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 23 نومبر سے ہوگا۔