میچ سے کچھ گھنٹے قبل قومی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا، شاداب خان نے سب کو پریشان کر دیا

میچ سے کچھ گھنٹے قبل قومی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا، شاداب خان نے سب کو ...
میچ سے کچھ گھنٹے قبل قومی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا، شاداب خان نے سب کو پریشان کر دیا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے پہلے ہی قومی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا ہے اور اس سیریز میں سب کی امیدوں کا مرکز شاداب خان انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے دبئی میں شروع ہونے جا رہا ہے اور شاداب خان اس میچ کیلئے پاکستان کے اہم ترین باﺅلرز میں سے ایک تھے اور امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ وہ یاسر شاہ کیساتھ مل کر آسٹریلوی بلے بازوں کو قابو کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

لیگ سپنر شاداب خان کو آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان گروئن انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میں آف سپنر بلال آصف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کریں گے اور پاکستان ٹیسٹ میں لیگ سپنر یاسر شاہ اور سپنر بلال آصف کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

مزید : کھیل