سٹاک مارکیٹ میں مندا برقرار، انڈیکس 9نفسیاتی حدیں گر گیا
لاہور(کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی زبردست مندا دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 860.77 پوائنٹس گرگیا جس کے بعد انڈیکس 39226.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40136.32 پوائنٹس کی بالائی سطح پر بھی دیکھا گیا جبکہ اسی طرح ایک موقع پر انڈیکس 39030.03 پوائنٹس کی زیریں سطح پر بھی دیکھا گیا۔ اسطرح گزشتہ کاروباری ہفتہ مکمل طور پر مندی کی نذر رہا۔