ملائیشیا کو پھلوں کی برآمدات بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، محمد نفیس ذکریا

ملائیشیا کو پھلوں کی برآمدات بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، محمد نفیس ...

اسلام آباد(اے پی پی) ملائیشیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ تجارتی خسارے میں کمی کے لئے ملائیشیا کو آموں کے علاوہ دیگر پھلوں کی برآمدات بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملائیشیا میں پاکستان کے آم کو مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحت پر آنے والے غیرملکیوں نے بہت پسند کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کے حوالے سے مالامال ملک ہے، ہماری معیشت کا انحصار زراعت پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ آموں کے علاوہ ملائیشیا کو آڑو، انگور اور سٹرابری کی برآمدات بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے۔ اس کے علاوہ ہماری کوشش ہے کہ انار، کنو اور مالٹا کی برآمدات کے لئے بھی ملائیشیا کی مارکیٹ سے استفادہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ملائیشیا کی مارکیٹ میں چونسہ کے علاوہ پاکستانی آموں کی دیگر اقسام کو متعارف کرانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید : کامرس