ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی، تماشائی سیکیورٹی کو چکمہ دیکر فیلڈ میں گھس گئے

ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی، تماشائی سیکیورٹی کو چکمہ دیکر فیلڈ میں گھس گئے
ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی، تماشائی سیکیورٹی کو چکمہ دیکر فیلڈ میں گھس گئے

  

راجکوٹ(یواین پی) بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی لینے کے لئے 2 تماشائی سیکیورٹی کو چکمہ دیتے ہوئے فیلڈ میں گھس گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز سے پہلے ٹیسٹ میں ابتدائی روز بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی لینے کے لئے 2 تماشائی سیکیورٹی کو چکمہ دیتے ہوئے فیلڈ میں گھس گئے، کپتان ان دونوں کو باہر جانے کا اشارہ کرتے رہے تاہم بعد میں انھیں سیکیورٹی اہلکار پکڑ کر وہاں سے لے گئے۔واضح رہے کہ بھارت میں پہلی بار ایسا نہیں ہوا بلکہ ماضی میں بھی شائقین دوران میچ فیلڈ میں داخل ہوتے رہے ہیں۔

مزید : کھیل