پی ٹی سی ایل اورایس اے پی پاکستانی کاروبار کو کلاؤڈ پر منتقل کرنے کی راہ پر گامزن

پی ٹی سی ایل اورایس اے پی پاکستانی کاروبار کو کلاؤڈ پر منتقل کرنے کی راہ پر ...

لاہور(پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)نے پاکستان وژن 2025 ء کے تحت خاص کر زراعت ، بینکنگ اور تعلیم کے شعبے میں ڈیجیٹل کاروباری تبدیلی کو بڑھانے کے لئے، ایک عالمی ٹیکنالوجی کمپنی، ایس اے پی کے ساتھ میمو رنڈم آف انڈرا سٹینڈنگ پر دستخط کئے ہیں۔ پی ٹی سی ایل کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں معاہدے پر پی ٹی سی ایل کے چیف بزنس سروسز آفیسر، عادل رشید ، اور ایس اے پی پاکستان کے منیجنگ ڈائرکٹر ، ثاقب احمد ، نے دستخط کئے ، اس موقع پرمتعلقہ کمپنیوں کے عہدیداران سمیت پی ٹی سی ایل کے پریزیڈنٹ اور سی ای او، ڈاکٹر ڈینیئل رٹز اور ایس اے پی کے شمالی مشرق وسطی کے سینئر وائس پریزیڈنٹ اور منیجنگ ڈائریکٹر ، احمد الفیفی بھی موجود تھے۔اس یادداشت کے تحت، پی ٹی سی ایل اورایس اے پی اپنی کلاؤڈ پر مبنی ڈیجیٹل کاروباری تبدیلی کو تیز کرنے کے لئے پاکستان میں کاروباری اداروں کو مشترکہ طور پر معاونت دینے میں کامیاب ہوں گیں۔ خاص طور پر، پی ٹی سی ایل، 'کلاؤڈ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ ' پیش کرے گا، جس کے ذریعے ادارے کاروبار سے متعلق فوری آگاہی حاصل کر سکیں گے ۔ جس بنا پران کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت اور ڈیجیٹل کاروباری ماڈلز مزید بہتر ہوں گے ۔ پاکستان کے نمایاں کاروباری اداروں میں کلاؤڈ پر منتقلی کا رجحان بڑھ رہا ہے تا کہ وہ Intellegent Enterprises بن سکیں جوکہ ان کے لیے زیادہ ریونیو، بہتر مارکیٹ شئیراور زائد منافع حاصل کرنے کا سبب بن سکے گا۔

SAP Digital Transformation Executive Study کے مطابق دنیا بھر میں 84 فیصد ادارے ڈیجیٹل تبدیلی کو 2022 تک اپنانے کو نہایت ضروری سمجھتے ہیں ۔ اس موقع پر پریزیڈنٹ اور سی ای او، پی ٹی سی ایل ، ڈاکٹر ڈینیئل رٹز نے کہا :’’پی ٹی سی ایل اور SAP کا اشتراک کلاؤڈ پر مبنی ایک ڈیجیٹل تبدیلی کا سبب بنے گا ، جو کہ پاکستان وژن 2025 سے مطابقت رکھتا ہے ۔ پی ٹی سی ایل کے پاس کلا ؤڈ پر مبنی کاروباری حل فراہم کرنے کا وژن اور مہارت موجود ہے جو کہ ہارڈوئیر، سافٹ وئیر اور دیگر سروسز پر مشتمل ہے تاکہ پاکستان کی ڈیجیٹل کاروباری ضروریات پوری کی جا سکیں ۔ کلاؤڈ سرکاری اور نجی سیکٹر کے لیے کسٹمرز کو اعلی ترین سروسز کی فراہمی، کاروباری جدت اور کارگردگی کو بہترین بنانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ‘‘ پی ٹی سی ایل HANA کے ذریعے کاروباری حل فراہم کرنے لے لیے SAP انٹرپرائزکلاؤڈکے ساتھ شراکت کرے گاجس کے بعد پی ٹی سی ایل پارٹنرمینجڈ کلاؤڈبن جائے گاتا کہ و ہ کاروباری اداروں کو SAP BusinessOne analytics software فراہم کر سکے گااور اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اکانومی کو Internet of Things (IoT) سے روشناس کراسکے گا۔ سینئر وائس پریذیڈنٹ اور منیجنگ ڈائرکٹر SAP شمالی مشرق وسطی ، احمد الفیفی نے کہا:’’پی ٹی سی ایل کے ساتھ یہ معاہدہ پاکستان کے معروف ڈیجیٹل اداروں کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مستحکم بنائے گا۔ پاکستان کے سی ای اوز کلاؤڈ کو اپنا کر OPEX ماڈل پر منتقل ہونے والے علاقائی لیڈرز ہیں ۔ اس امر کے مکمل ہونے کے بعد وہ کم سے کم لا گت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پیداوار اور جدت حاصل کر سکیں گے ۔ کلاؤڈ کو زراعت ،بینکنگ وسرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں نے اپنا لیا ہے تاکہ وہ زراعی فارموں کو ایک دوسرے سے منسلک کر سکیں ، ڈیجیٹل بینکوں کو چلا سکیں اور تعلیمی اداروں کے کیمپسوں کو آپس میں منسلک رکھیں۔‘‘SAP کے ساتھ مذکورہ معاہدے سے پی ٹی سی ایل کے طویل المدتی ڈیجیٹل تبدیلی کے لائحہ عمل کو مز ید تیزی حاصل ہو جائے گی۔

مزید : کامرس