پی سی ایم اے کے نومنتخب عہدیداران نے چارج سنبھال لیا

پی سی ایم اے کے نومنتخب عہدیداران نے چارج سنبھال لیا

لاہور(پ ر)پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی سی ایم اے) کے نومنتخب چیئرمین تیمور داؤد، سینئر وائس چیئرمین فیصل اختر اور وائس چیئرمین معظم رشید نے اپنے عہدوں کا چارچ سنبھا ل لیاہے۔ آج یہاں جاری ایک مشترکہ بیان میں تینوں عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ہ پیٹرو کیمیکل نیفتھا کریکر کمپلیکس کے منصوبہ کو پایہءِ تکمیل تک پہنچانے کیلئے بھرپور مہم چلائیں گے اور مقامی کیمیکل انڈسٹری کو ملکی ضروریات کیلئے خود کفیل بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ درآمدی کیمیکلز پر اٹھنے والے بھاری اخراجات کو کم کیا جاسکے اور ملکی برآمدات میں کیمیکل انڈسٹری کے حصہ کو بڑھا یاجا سکے۔ انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ کیمیکلز کی درآمدات میں ہر برس چھ فیصدی کی شرح اضافہ ہوتا چلا جا رہاہے ۔

اس اضافے کو روکنے کیلئے کیمیکل انڈسٹری کیلئے درکار اصلاحات کے نفاز کو ممکن بنانے بہت جلد حکومت سفارشات بھجوائی جائیں گی۔ اس موقع پر اس برس منتخب ہونے والے نئے اراکین مجلس عامہ ایگروو لمیٹڈ کے پرویز خان، برجر پینٹس پاکستان کے ظفر قدوائی، بے اے ایس ایف پاکستان کے فیصل اختر، ملٹی ریزنز کے محمد انیس ارائیں، حارث سلیکونز اینڈ گلاس لمیٹد کے حارث ایزد شیخ، زافا فارما سیوٹیکلز لیبارٹریز کے جواد امین اور نمیر ریزنز کے خالد قاضی نے بھی پی سی ایم اے کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے عہدیداروں کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نو منتخب عہدیداروں نے اپنے بیان میں نے اس امر کا اعتراف کیا کہ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اقبال قدوائی کا علم، تجربہ اور مذاکراتی مہارت کی وجہ سے پاکستان کیمیکل ایسوسی ایشن کو صف اول کی ایسوسی ایشنو ں کی صف میں لانے میں بے حد مدد ملی ہے اور صنعت و تجارت کی وزارتوں میں ہماری تجاویز کو پذیرائی ملنی شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتا یاکہ نئے وزیر تجارت اور سیکرٹری تجارت دونوں بے حد فعال اور مثبت سوچ کی حامل شخصیات ہیں ۔ انہوں نے ایک حالیہ ملاقات میں پی سی ایم اے کے وفد سے ملاقات کا عندیہ بھی دیا ہے ۔ پی سی ایم ای کے چیئرین تیمور داؤد نے کہا کہ وہ بہت جلد پی سی ایم اے وفد کو کامرس منسٹر سے ملاقات کیلئے اسلام آباد لیکر جائیں گے۔انہوں نے امید کی کہ وفاقی کابینہ میں رزاق داؤد اور اسد عمر کی موجودگی سے مقامی کیمیکل انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوگا۔

مزید : کامرس