کاشتکار دھان کی فصل کو سنڈیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقدامات کریں، ماہرین زراعت

کاشتکار دھان کی فصل کو سنڈیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقدامات کریں، ...

قصور(اے پی پی )ماہرین زراعت نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار دھان کی فصل کو سنڈیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت تدارکی اقدامات کریں تاکہ انہیں بعدمیں کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔انہوں نے بتایا کہ دھان کی فصل کوسنڈیو ں سے بچاکر فی ایکڑبہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرسنڈیوں کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے تجاوز کر جائے تو کیمیائی انسداد کیلئے محکمہ زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے عملہ کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھان کی فصل خصوصاً باسمتی اقسام کو تنے کی سنڈیاں سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھان کے علاوہ مکئی‘کماد‘گندم‘ جئی‘ سوانگ ‘ سرکنڈابھی اس سنڈی کے میزبان پودے ہیں۔

lh/nri/rmq 1228

مزید : کامرس