سیکورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن کی بیمہ اور تکافل پر ورکشاپ

سیکورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن کی بیمہ اور تکافل پر ورکشاپ

اسلام آباد (این این آئی) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے انٹر نیشنل انسٹیوٹ آف اکنامکس‘ انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی‘کے تعاون سے انشورنس اور تکافل کے موضوع پر ورکشاپ منعقد کی۔ ورکشاپکا مقصد بیمہ اور تکافل کے شعبوں بارے آگہی اور مالیاتی خواندگی کو فروغ دینا تھا۔ ورکشاپ میں بیمہ کی شرعی حیثیت پر بات کی گئی۔ تکافل اور انشورنس پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ دنیا میں تکافل کے مختلف ماڈلز، تکافل کا قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک اور پاکستان میں تکافل انڈسٹری کے فروغ کے امکانات پر روشنی ڈالی گئی۔

ایس ای سی پی کے ڈائریکٹرز انشورنس، سید نیر حسین، ای ایف یو لائف اشورنس کے ایکچوریل سروسز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ علی قریشی، پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے ایریا سیلز ڈائریکٹر، طارق سعید چودھری،مفتی مبشر احمد اور یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ نے بیمہ اور تکافل کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی ۔ یہ ورکشاپ، ایس ای سی پی اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے مابین ایم او یو کے مطابق منعقد کی گئی جس کا مقصد طلبہ اور اساتذہ میں مالیاتی آگہی کا فروغ ہے۔

شرکا ء نے طلبہ، اساتذہ اور بیمہ صنعت کے ماہرین کو اس بہترین مقصد کے لئے ایک چھت تلے اکھٹا کرنے پر اسلامی یونیورسٹی اور ایس ای سی پی کے کردار کو بھی زبردست الفا ظ میں سراہا۔

مزید : کامرس