لندن میں فیوچر موبیلٹی چیلنج 2018 کیلئے پاکستانی کمپنی وینچر ڈائیو شارٹ لسٹ

لندن میں فیوچر موبیلٹی چیلنج 2018 کیلئے پاکستانی کمپنی وینچر ڈائیو شارٹ لسٹ

لاہور( پ ر)پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی VentureDive کو لندن میں 17 اکتوبر کو ہونے والے سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرزکے فیوچر موبیلٹی چیلنج 2018ء میں پانچ معروف آٹو موموٹو برانڈز کو ابتدائی موبیلٹی سلوشنز فراہم کرنے کیلئے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔ ان معروف برانڈز میں بی ایم ڈبلیو، فورڈ، ٹویوٹا، جیگور، لینڈ روور اور Bosch شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد دنیا کے معروف آٹو موٹو برانڈز، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کے مابین نئی شراکت داریوں کی تلاش اور سرمایہ کاری کا حصول ہے۔ یہ خیال دنیا کی موبیلٹی اور آٹو موٹو صنعت کیلئے جدید وضاحت کو بیان کرتا ہے۔ فیوچر موبیلٹی چیلنج 2018ء میں ٹیکنالوجی کے آغاز اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو سات اہم موبیلٹی چیلنجز کیلئے صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کیلئے حل فراہم کرنے کی توقع ہے۔

VentureDive کی جانب سے تجویز کیا گیا حل اس کے ’’ایک سروس کے طور پر موبیلٹی‘‘ (Maas) پلیٹ فارم، امپیکٹ کے گرد گھومتا ہے اور اسے غیر معمولی ایپلی کیشنز کے مسودوں کی بڑی تعداد میں سے منتخب کیا گیا ہے۔

VentureDive کو ایس ایم ایم ٹی SMMTکی جانب سے فیوچر موبیلٹی چیلنج 2018ء میں مسافروں اور شہری عوام کو زیادہ سمارٹ، زیادہ باخبر اور خوشگوار متحرک انتخاب کے بارے میں بااختیار بنانے کیلئے اپنا نکتہ ء نظر کرنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

IMPact پر تبصرہ کرتے ہوئے VentureDive کی IMPact's پروڈکٹ مارکیٹنگ لیڈ سارہ افضل نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی شہری آبادی کے باعث بہت سے چیلنجز سامنے آئے ہیں جن میں ٹریفک کے بہاؤ میں اضافہ، روڈ انفراسٹرکچر کی کمی اور آلودگی شامل ہیں۔ نقل و حرکت کے مستقبل کیلئے ان چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ IMPact کے ساتھ ہمارا مقصد شہری نقل و حمل کیلئے سمارٹ، ڈیٹا ڈرائیون اور پائیدار ماحولیاتی نظام تشکیل دینا ہے جو تمام شراکت داروں، مسافروں، او ای ایمز OEMs ، سٹی کونسلز اور نقل و حمل کی خدمات فراہم کرنے والوں کیلئے قابل قدر ہو۔

VentureDive کا ایک اور اقدام ’’VenD موبیلٹی لیب‘‘ ہے جو علاقوں میں ڈیجیٹل ماڈرنائزیشن فراہم کرتا ہے جس میں ایک خدمت کے طور پر نقل و حرکت، لوکیشن بیسڈ خدمات، روٹ مینجمنٹ اور خودمختار وہیکلز شامل ہیں۔

VentureDive کے منیجنگ ڈائریکٹر و شریک بانی سعد فاضل نے کہا کہ نقل و حرکت دنیا بھر میں ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ہم نے اپنی کمپنی کے 2012ء میں آغاز کے بعد سے جدید موبیلٹی کے طریقے تیار کئے اور SMMT فیوچر موبیلٹی چیلنجز کے موقع پر ہماری موجودگی اور انتخاب اس شعبہ میں ہماری قائدانہ صلاحیت اور وژن کی توثیق ہے۔

اپنے شراکت داروں Careem، Vistajet اور دوبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ VentureDive کو موبیلٹی سلوشنز میں ماہر اور ایک بڑے موجد کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس عالمی چیلنجز میں شرکت کی دعوت یقیناً پاکستان کے لئے فخر کا لمحہ اور ملک کی ساکھ و معیشت کے فروغ کے لئے ایک بڑا ذریعہ ہے۔

مزید : کامرس