پاکستانی نوجوان اقتصادی طور پرمستحکم پاکستا ن کیلئے کوشاں اور پرعزم ہیں ‘ محمد حمید

پاکستانی نوجوان اقتصادی طور پرمستحکم پاکستا ن کیلئے کوشاں اور پرعزم ہیں ‘ ...

لاہور(پ ر) پاکستانی نوجوان اقتصادی طور پرمستحکم پاکستا ن کے لئے کوشاں اور پرعزم ہیں ۔ ایسے ہی ایک نوجوان صنعت کار محمد حمید نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ محمد حمید کا تعلق ایک معروف صنعت کار ٹیکسٹائل گھرانے سے ہے۔ انہوں نے پاکستان میں درپیش ٹیکسٹائل کے شبعے میں موجود مسائل کی نشاندہی کی اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہتری کے لئے مختلف فورم پر اپنی آواز بلند کی۔ پاکستان میں موجود بجلی ، گیس اور مقامی اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے ہماری ایکسپورٹ بری طرح متاثر ہوئیں ۔ مذید ٹیکسٹائل سے وابسطہ لیڈر کی انڈسٹری بھی اس زد میں آ گئی۔ محمد حمید نے یورپین یونین میں بطور کنسلٹنٹ بھرپور کام کیا۔ انہوں نے ویتنام ۔ افریقہ ۔ کوریا ۔ انڈیا۔ بنگلہ دیس اور چین کے دورے کئے اور پاکستان کی ایکسپورٹ کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے بہت کام کیا۔ تاکہ پاکستان کی معیشت کو بہتر کیا جا سکے۔

حالیہ گورنمنٹ کی طرف سے دی گئی ریلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے فارن انویسٹر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے امادہ کرنے کوششیں کی۔ جب بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں انوسٹ کریں گے تو یہاں کے صنعت کاروں کے ساتھ مل کر بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔ اور پاکستان میں ڈالر آئیں گے جس کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے تاکہ پاکستان کی اقتصادی صورت حال بہتر ہوں۔

مزید : کامرس