جیولری کی برآمدات میں 76 فیصد اضافہ

جیولری کی برآمدات میں 76 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دومہینوں میں ملک سے جیولری کی برآمدات میں 76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی اور اگست 2018ء کے دوران پاکستان نے جیولری کی برآمدات سے 1.054 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایاگیا۔
یاجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 76 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے جیولری مصنوعات کی برآمدات سے 0.597 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔اسی عرصہ میں ملک سے قیمتی پھتروں کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں پاکستان نے قیمتی پھتروں کی برآمدات سے 0.571 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.35 فیصد کم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے قیمتی پھتروں کی برآمدات سے 0.573 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔

مزید :

کامرس -