لاہور چیمبرکا کاغذ کے تاجروں کے مسائل حل کرانے کاپختہ عزم

لاہور چیمبرکا کاغذ کے تاجروں کے مسائل حل کرانے کاپختہ عزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاغذ کی تجارت سے وابستہ تاجروں کے مسائل حل کرانے کے لیے ٹھوس کوششیں کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن )آپما(کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ آپما کے چیئرمین ملک احد امین، صدر خواجہ محمد الیاس، سینئر لیڈر خامس سعید بٹ اور باؤ محمد بشیر نے بھی اس موقع پر خطا ب کیا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کی نئی باڈی پر زور دیا کہ وہ اپنی تجاویز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو بھجوائیں تاکہ انہیں درپیش مسائل حل کرانے کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں سے رابطہ کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن تعلیم کو عام افراد کی پہنچ میں بنانے کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے۔ آپما کے چیئرمین ملک احد امین، صدر خواجہ محمد الیاس اور سینئر لیڈر خامس سعید بٹ نے کہا کہ لاہور چیمبر کاروباری برادری کا حقیقی نمائندہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاغذ پر ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں میں کمی کی جائے۔
تاکہ طلباء کو تعلیمی کتب وغیرہ سستے داموں میسر ہوسکیں۔ انہوں نے لاہور چیمبر کے عہدیداروں کو آصف علی بخاری گینگ کی جانب سے گنپت روڈ اور اردوبازار کے تاجروں سے تیس کروڑ روپے کے فراڈ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے رقم کی جلد برآمدگی کے لیے مدد کی درخواست کی۔ (قیوم زاہد)

مزید :

کامرس -