10برسوں میں چین کی پاکستان میں 5.3ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری

10برسوں میں چین کی پاکستان میں 5.3ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ 10 برسوں میں چین نے پاکستان میں 5314.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں چین کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 170.6 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد وشمارکے مطابق چین پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے۔ مالی سال 2009-10 ء ، 2010-11ء، 2011-12ء، 2012-13ء اور 2013-14 ء میں چین نے پاکستان میں بالترتیب 3.6، 47.4، 126.1، 90.6 اور 695.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی۔ اسی طرح مالی سال 2014-15ء، 2015-16ء، 2016-17ء اور 2017-18ء کے دوران چین نے پاکستان میں بالترتیب 319، 1063.6،1211.7 اور 1585.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی۔ اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2017-18ء میں سب سے زیادہ 1585.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں چین کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 170.6 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔ واضح رہے کہ چین، امریکا ،برطانیہ اور سعودی عرب پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہیں۔

مزید : کامرس