زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب ڈالر سے کم ہونا تشویشناک ہے،الیاس مجید

زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب ڈالر سے کم ہونا تشویشناک ہے،الیاس مجید

لاہور(کامرس ڈیسک)بزنس پروموشن کونسل لاہور کے چیئرمین الیاس مجید شیخ نے گزشتہ ہفتے کے دوران میں62کروڑ روپے کی کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب ڈالر کی سطح سے گر کر14ارب ڈالرز کی سطح پر آنے پر تشویشن کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات میں کمی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے جو ملکی معاشی صورتحال کیلئے انتہائی سنگین مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے

کیونکہ بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کے باعث بیرون ملک میں پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی کے باعث ملکی برآمدات مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس پروموشن کونسل لاہور کے سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

الیاس مجید نے کہا کہ کہا کہ پاکستان کے ہمسائیہ ممالک میں بجلی و گیس کی قیمتیں پاکستان کی نسبت انتہائی کم ہیں جس کے باعث ان کی برآمدات بڑھ رہی ہیں جبکہ پاکستان کی برآمدات کمی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے تجارتی پالیسی میں مختص فنڈز کو استعمال کرکے بیرون ملک نئی منڈیاں اور پاکستانی اشیاء کی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ممکن ہوسکے اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہو۔

مزید : کامرس