گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا،شفیق اے نقی

گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا،شفیق اے نقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی نے گیس کی قیمتوں میں143فیصد تک اضافہ کے نوٹیفیکشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا۔مہنگی گیس و بجلی سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کے باعث ملکی برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھے گا اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر کمی کا شکار ہونگے ۔

ن خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی حافظ ایم عمران حمید وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شفیق اے نقی نے کہا کہ درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی سے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کو کنٹرول کرنے اور صنعتی ترقی کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کرے۔انہوں نے کہا کہ صنعت کو تجارتی بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت نہ صرف مینو فیکچررز کی معاونت ہو ، بلکہ صنعتی کارکنوں کو بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کے اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔
#/s#

مزید :

کامرس -