ویٹرنری یونیورسٹی میں ما ں کے دودھ کی افا دیت کے مو ضو ع پر سیمینار
لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف فو ڈ سا ئنس اینڈ ہیو من نیو ٹر یشن نے" ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک" کے زیر اہتمام سٹی کیمپس لا ہور میں ما ں کے دودھ کی افا دیت کے مو ضو ع پر سیمینار کا انعقا د کیا۔وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے اختتامی تقریب کی صدارت کی جبکہ پرو فیسر ڈاکٹر نو شین جاوید کے علا وہ پبلک و پرا ئیویٹ سیکٹر سے( آئی آر ایم این سی ایچ)اور پرا ئمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سے آئے ما ہرین نے ما ں کے دودھ کی افادیت سے متعلقہ اُ مور پر لیکچر ز دیے ۔اُ س مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے پروفیسر پا شا نے کہا کہ ما ں کا دودھ بچے کی ذہنی جسما نی نشوو نما کے لیئے انتہا ئی اہمیت کا حامل اور ایک بنیا دی جزو ہے نیز ما ں کے دودھ سے ہی بچے میل نیو ٹریشن جیسے مسا ئل سے تحفظ پا سکتے ہیں ۔ سیمینار میں طالبات و فکلٹی ممبران اور کمیو نٹی سے خوا تین کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔