مائرہ نظامی کی دبئی سے واپسی شوبز انڈسٹری میں دوبارہ سے متحرک

مائرہ نظامی کی دبئی سے واپسی شوبز انڈسٹری میں دوبارہ سے متحرک

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ مائرہ نظامی شوبز انڈسٹری میں دوبارہ سے متحرک ہوگئیں ۔مائرہ نظامی ایک سال قبل دبئی چلی گئیں جہاں انہوں نے ہوسٹ کی حیثیت سے مقامی ریڈیو اور ٹی وی پروگرام کرتی رہیں،مگر اب پاکستان واپس آگئی ہیں۔مائرہ نظامی نے بتایا کہ کیرئیر کا آغاز ریڈیو ہوسٹ کی حیثیت سے ہی کیا تھا بعدازاں اداکاری کی طرف آئی۔دبئی سے بطوراینکراچھی آفر ملنے پر چلی گئی مگر میرا دل نہیں لگا جس پر وطن لوٹ آئی ہوں۔ان دنوں وزن کم کرنے کیلئے جم جوائن کرلیا ہے تاکہ سپرفٹ ہوکر شوبز انڈسٹری کا حصہ بنوں،کیونکہ وہاں اپنی فٹنس پر توجہ نہیں دی جس کے باعث میرا وزن بہت بڑھ گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی کیساتھ کسی اچھا فلمی پراجیکٹ کرنے کا ارادہ ہے کیونکہ پاکستان میں اب اچھی فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں جنہیں پاکستان سمیت بیرون ملک بھی بے حد سراہا جارہا ہے۔

مزید : کلچر