سکندر خان کی نئی فلم میں کائنات رانا’’چوہدرانی‘‘ کے کردار میں کاسٹ

سکندر خان کی نئی فلم میں کائنات رانا’’چوہدرانی‘‘ کے کردار میں کاسٹ

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکار و ہدائتکار سکندر خان نے اداکارہ کائنات رانا کو اپنی نئی پنجابی فلم’’چوہدرانی کے مرکزی کردار کے لئے سائن کرلیا۔فیصل آباد میں اپنی نئی فلم’’زخم‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سکندر خان نے کائنات رانا کی بہترین اداکاری کو سراہتے ہوئے اپنی نئی پنجابی فلم’’چوہدرانی‘‘ کے مرکزی کردار میں سائن کرلیا۔

سکندر خان نے بتایاکہ کائنات رانا اپنے کردار میں ڈوب کر اداکاری کرتی ہیں ۔

اور ان کی انہی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے میں نے اپنی نئی فلم کے مرکزی کردار کے لئے سائن کیا ہے۔سکندر خان نے کہاکہ ہماری حالیہ فلم’’زخم‘‘ تقریباً 80 فیصد مکمل ہو چکی ہے اور اس کے میوزک پر کام ہو رہا ہے انشاء اللہ اسی ماہ ہم اپنی نئی پنجابی فلم’’چوہدرانی‘‘ کا آغاز بھی کر دیں گے اور اپنے پرستاروں کو ایک روٹین سے ہٹ کر فلم دیکھنے کو ملے گی۔

Back to Conversion Tool

مزید : کلچر