علی ظفر کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

علی ظفر کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکار اور اداکارعلی ظفرنے گزشتہ روز پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اس موقع پر کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹرملک علی عامر نے ان کو مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ لاہور میں ایسا جدید مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس سینٹر موجود ہے۔علی ظفرکا کہنا تھا کہ اتھارٹی میں نوجوانوں کی کثیر تعداد دیکھ کو نہایت خوشی ہوئی۔علی ظفرکا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا جدید منصوبہ مغربی ممالک میں بھی نہیں دیکھاتمام قوم کو آپ پر فخر ہے کہ آپ پاکستان کو محفوظ بنا رہے ہیں: علی ظفرنے اپنے پیغام میں شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس سے تعاون کریں اورٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔اس موقع پرعلی ظفر نے پولیس کمیونیکیشن افسران کو مشہور گیت ’’چل دل میرے‘ ‘ گا کر سنایاراک سٹار نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت کی علی ظفرنے سیف سٹیز پراجیکٹ بارے اپنے جذبات کا اظہار خصوصی میسج ریکارڈ کرواکر کیا۔
مینیجنگ ڈائریکٹر نے معزز مہمان کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈاور کیپ پیش کی۔

مزید :

کلچر -