شالیمار تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامہ’’لوّ یو ڈارلنگ‘‘کا شاندارآغاز

شالیمار تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامہ’’لوّ یو ڈارلنگ‘‘کا شاندارآغاز

لاہور( فلم رپورٹر ) شالیمار تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامہ’’لوّ یو ڈارلنگ‘‘کاشاندار آغازہوگیا۔ اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق اور رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔سٹیج ڈرامہ’’لوّ یو ڈارلنگ‘‘کے نمایاں فنکاروں میں ہماء علی،آفرین ،شاہد خان،انیشاء،فیروزہ علی،گڈو کمال،رضوی خان،بشی خان،ساجد پیارا،اسد مکھڑا،وسیم پنوں،وقاص کیدو ،سرفراز وکی،مختار چن اور دیگر شامل ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اجمل ملک نے بتایا کہ میں نے اور میرے پروڈیوسر نے معیار کے معاملہ میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامے زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔

اس ڈرامہ کے لئے پرفارمرز نے نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ نئے سیٹ بھی لگائے گئے ہیں۔

مزید : کلچر