سٹیج ڈرامہ’’ویلکم ماہ نور‘‘ منرواتھیٹر فیصل آبادمیں شروع

سٹیج ڈرامہ’’ویلکم ماہ نور‘‘ منرواتھیٹر فیصل آبادمیں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی ناموراداکارہ و ماڈل ماہ نور کی نئے ڈانس آئٹمز کے ساتھ منرواتھیٹر فیصل آبادمیں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامہ’’ویلکم ماہ نور‘‘ میں شاندار پرفارمنس پرستاروں کے بھنگڑے ۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے بتایا کہ میں جب بھی فیصل آباد میں پرفارم کرتی ہوں مجھے زبردست پذیرائی ملتی ہے کیونکہ اس شہر میں میرے پرستاروں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے۔گی ۔
۔ماہ نور نے مزید بتایا کہ اس ڈرامہ کے لئے میں نے ملک کے نامور ڈریس ڈیزائنر سے ملبوسات تیار کروائے ہیں۔مجھے اس وقت ٹی وی کے متعدد پراجیکٹس میں اداکاری کی پیشکش ہے لیکن میں اس آفر کو قبول کروں گی جس میں میرا رول پاورفل ہونے کے ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ اپنے تمام کام مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کئے ہیں جلدبازی میں کئے گئے فیصلوں کا نقصان ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -