سینئرزنے میری بڑی حوصلہ افزائی کی،عقیل حیدر

سینئرزنے میری بڑی حوصلہ افزائی کی،عقیل حیدر

لاہو ر(فلم رپورٹر) کامیڈین عقیل حیدرنے کہا ہے کہ فنکار بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔عقیل حیدرنے کہا کہ ہمیں کوئی ایسا فعل ہرگزنہیں کرناچاہیے جس کے کرنے سے ملک کی بدنامی ہو۔ انہوں نے کہاکہ سینئرزنے میری بڑی حوصلہ افزائی کی آج میں جس مقام پر ہوں سینئرز کااحسان ہے ہمیشہ صاف ستھری کامیڈی کرنے کی کوشش کرتا ہوں ماں ،بہن پر جگت لگانے والا ہرگز فنکار نہیں ہوتا۔

مزید : کلچر