سارہ علی خان’’کافی ود کرن‘‘میں والد کے ساتھ اپنا پہلا انٹرویو دینگی

سارہ علی خان’’کافی ود کرن‘‘میں والد کے ساتھ اپنا پہلا انٹرویو دینگی

ممبئی (اے پی پی) سارہ علی خان’’کافی ود کرن‘‘ سیزن6 میں والد سیف علی خان کے ساتھ اپنا پہلا انٹرویو دیں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریڈیو پر اپنا شو ہوسٹ کرنے کے بعد پروڈیوسر ڈائریکٹر کرن جوہر اپنے مشہور ٹاک شو ' کافی ودھ کرن ' کے چھٹے سیزن کو لیکر آنے والے ہیں۔ اس شو کے پہلے ایپی سوڈ کی شوٹنگ ہو چکی ہے اوراس مرتبہ کے سیزن کی شروعات سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کے ساتھ ہوگی۔واضح رہے سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم "کیدر ناتھ ' سے پہلے یہ ان کا پہلا انٹرویو ہوگا اور اس انٹرویو میں سارہ کے والد سیف علی خان بھی نظر آئیں گے۔

مزید : کلچر