ایشوریہ رائے ڈیزائنر منیش ملہوترا کے قطر فیشن شو کی شوسٹاپر بنیں گی

ایشوریہ رائے ڈیزائنر منیش ملہوترا کے قطر فیشن شو کی شوسٹاپر بنیں گی

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے قطر میں رواں ماہ ہونے والے فیشن شو کی شوسٹاپر بنیں گی جس کی میزبانی کرن ٹیکر (Karan Tacker) کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کرن ٹیکر اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے بہت بڑے مداح ہونے کی وجہ سے ڈیزائنر منیش ملہوترا کے قطر میں رواں ماہ ہونے والے فیشن شو کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے جس کی شوسٹاپر ایشوریہ رائے بچن ہوں گی جبکہ شو میں متعدد بین الاقوامی سٹارز بھی شامل ہوں گے۔

مزید : کلچر