”میں پی ایس ایل نہیں کھیل سکتا“ ایسے نامور کھلاڑی نے انکار کر دیا کہ آپ کو افسوس بھی ہو گا اور غصہ بھی آئے گا

”میں پی ایس ایل نہیں کھیل سکتا“ ایسے نامور کھلاڑی نے انکار کر دیا کہ آپ کو ...
”میں پی ایس ایل نہیں کھیل سکتا“ ایسے نامور کھلاڑی نے انکار کر دیا کہ آپ کو افسوس بھی ہو گا اور غصہ بھی آئے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی کے بعد آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔

کرکٹ کی مقبول ویب سائٹ ”کرک انفو“ کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے اس سال پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت کر لی ہے جس کے باعث انہیں پی ایس ایل کی ڈرافٹ لسٹ میں بھی شامل نہیں کیا گیا تاہم ان کے ہم وطن سٹیو سمتھ کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کیلئے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ ڈیوڈ وارنر جنوبی افریقہ کے ساتھ کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے دوران بال ٹیمپرنگ کیس میں ملوث پائے گئے تھے۔

مزید : کھیل