کوٹ عبدالمالک ، قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

کوٹ عبدالمالک ، قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی ) کوٹ عبدالمالک میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف زبردست آپریشن جاری تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اظہر حیات کے حکم اور اسسٹنٹ کمشنر فیروز والہ اسد عباس مگسی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کے چیف آفیسر جاوید اقبال نے سپرنٹنڈنٹ حاجی محمد افضل و دیگر اپنے عملہ اور تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک کی بھاری نفری کے ہمراہ کوٹ عبدالمالک چالیس فٹ بازار ،مالوبازار، گوشت والا بازاراورمین جی ٹی روڈ پر قبضہ مافیا اورتجاوزات کے خاتمہ کے لیے زبردست آپریشن کیا۔

چیف آفیسر جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔