البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی ہفتہ وار صفائی آگاہی سرگرمیاں جاری

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی ہفتہ وار صفائی آگاہی سرگرمیاں جاری

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ لاہور میں شہریوں کو صحت مند اور گندگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے اپنی ہفتہ وار صفائی و آگاہی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ جمعہ کے روز دہلی گیٹ کے علاقے میں صفائی و آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیاجس کامقصد شہریوں میں احساسِ ذمہ داری اجاگر کرناہے۔ اور انہیں پیغام دینا تھا کہ وہ لاہور کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جبکہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے کوڑا دان میں ڈالیں۔ البیراک ٹیم نے علاقے میں کیمپ لگا کر مقامی لوگوں میں آگاہی بروشیرز تقسیم کئے ۔ اس موقع پر البیراک اسسٹنٹ منیجر کمیونیکشنز کا کہنا تھا کہ صفائی انسانی مزاج اور اور صحت مند ماحول کیلئے بے حد ضروری ہے جس کی بقاء کیلئے شہریوں کو اپنا اخلاقی و انفرادی کردار یقینی بنانا ہوگا۔سرگرمی سے قبل علاقہ میں سینٹری ورکرز نے صفائی آپریشن میں حصہ لیا۔ بعد ازاں، عوام میں شعور بیداری کیلئے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ البیراک اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، سلمان اعجاز اور سنبل ایاز سرگرمی میں موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1