شہریو ں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے درجنوں گرانفروش گرفتار ، جیل بھجوا دیا گیا

شہریو ں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے درجنوں گرانفروش گرفتار ، جیل بھجوا دیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر 22افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور33افراد کو حراست میں لے لیا اور12 دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیا گیا جبکہ 58500 روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔شہریوں کا کہناہے کہ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھاجائے