پنجاب ٹیچر ز یونین کے وفد کی صوبائی وزیرتعلیم سے ملاقات،مطالبات پیش کئے

پنجاب ٹیچر ز یونین کے وفد کی صوبائی وزیرتعلیم سے ملاقات،مطالبات پیش کئے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچر ز یونین پنجاب کے وفد کی مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز،چےئرمین سید سجاد اکبر کاظی کی قیادت میں صوبائی وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات ہوئی ۔وفد میں رانالیاقت علی ، اسلم گھمن، عبدالقیوم راہی ، رانا انوار،امتیاز طاہر، طارق نیازی ،ظفر آصف،ساجد نت، آصف گوندل ، ےٰسین وڑائچ و دیگر شامل تھے۔وفد نے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کو کوالٹی آف ایجوکیشن کیلئے تجاویز اور اساتذہ کے مطالبات پیش کئے۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں کو سکول نہ بھیجنے والے والدین کے خلاف سخت کارروائی کیلئے بل اسمبلی سے پاس کروایا جائے گا۔

ہیلتھ کارڈ اور بے نظر انکم سپورٹ کارڈ ایسے والدین کو دےئے جائیں گے جو بچوں کی 100%حاضری کو یقینی بنائیں گے۔اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔ کوالٹی آف ایجوکیشن کیلئے اساتذہ کی ٹریننگ ضروری ہے۔

جو تجاویز پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب نے دیں ہیں ،انتہائی مثبت ہیں۔مطالبات کیلئے کچھ وقت دیا جائے۔انشاء اﷲاساتذہ کے تمام مسائل و مطالبات کو پورا کیا جائے ۔اساتذہ 100%شرح خواندگی کے ہدف کو پورا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں اور ’’مار نہیں پیار‘‘پر 100%عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔اساتذہ میرے لئے معتبر ہیں ۔آئندہ ما ہ دوبارہ میٹنگ کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1