پنجاب یونیورسٹی کالج آففارمیسی میں ایڈوانسڈ بائیو فارماسیوٹیکلز سنٹر کا افتتاح

پنجاب یونیورسٹی کالج آففارمیسی میں ایڈوانسڈ بائیو فارماسیوٹیکلز سنٹر کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی میں قائم کئے گئے نینو ٹیکنالوجی ایڈوانسڈ بائیوفارماسیوٹیکلزاینڈ ٹشو انجینئرنگ سنٹر کا افتتاح کر دیاجس سے نہ صرف ٹشو انجینئرنگ اور نینو ٹیکنالوجی پر جدید ریسرچ کو فروغ ملے گا بلکہ طلباؤ طالبات ، معاشرے اور ملک کو فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین،پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر ندیم عرفان بخاری ، فوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ذیشان دانش اور سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

بعد ازاں وائس چانسلر نے جدید آلات سے آراستہ دوبارہ تزئین کئے گئے دو لیکچر تھیٹرز کا بھی افتتاح کیا۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے جدید لیبارٹری کے قیام کیلئے ڈاکٹر محمد ذیشان دانش کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کالج انتظامیہ کی تعریف کی ۔