فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کا اجلاس طلب
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور اور اس کے ملحقہ تعلیمی اداروں کے سینڈیکیٹ کا اجلاس 11اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کی پرو چانسلر ، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اجلاس کی صدارت کریں گی۔ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور دیگر اداروں کے معاملات اور بجٹ منظوری کے لئے پیش کریں گے۔
امکان ہے کہ اجلاس میں غوروخوض کے بعد اہم فیصلے کئے جائیں گے۔